خاتون کے قاتل کو موت،5لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر علی انجم نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم قربان نے تین سال قبل معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے خاتون شہناز بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں