خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے تھانہ رجانہ کی حدود میں عاصمہ پروین نامی خاتون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی، جس کے قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شادی تقریبا سات سال قبل غلام عباس سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی۔ واقعے کے دوران خاتون کے سر پر چوٹوں کے نشانات اور خون موجود تھا جبکہ اس کا شوہر گھر سے غائب پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ رجانہ اور انچارج انویسٹیگیشن شبیر احمد موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے اور ضابطہ کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حقائق سامنے آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں