3

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس نوبیاہتا جوڑی نے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اسی جوڑی نے اپنے نکاح کا اعلان کیا اور تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔یہ تقریب دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں کھلی فضا میں منعقد ہوئی۔تصاویر میں سادہ مگر خوش گوار جشن کا سماں نظر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں