19

خاقان شاہنواز کرینہ کے بیٹے کا کردار ادا کرنے کے خواہاں

اسلام آباد (شوبز نیوز) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے خود کو بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کے کردار کے لیے فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اچھے بیٹے بن سکتے ہیں۔خاقان شاہنواز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی پیدائش سیال کوٹ میں ہوئی تھی اور انہوں نے بورڈنگ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے، اس کے بعد انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے طور پر کام شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے شہروں میں کیریئر کاونسلنگ نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں