خالد علیم ڈسٹرکٹ آفیسر ہائی وے پٹرولنگ چنیوٹ تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کے پرموٹ ہونیوالے سینئر ٹریفک وارڈنز سمیت 4ڈی ایس پیز کے عہدوں پر تعینات کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میاں خالد علیم کو ڈسٹرکٹ آفیسر ہائی وے پٹرولنگ پولیس چنیوٹ’ ان کی جگہ نئے پرموٹ ہونیوالے کاشف گجر کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ولائسنگ برانچ’ ڈی ایس پی نواز کموکا کو ٹیلی کمیونیکیشن فیصل آباد اور شہزاد احمد کو ڈی ایس پی سول لائن سرکل تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں