9

خالد منظور کے چھوٹے بھائی ساجد منظور انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی خالد منظور کے چھوٹے بھائی میاں ساجد منظور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 2دسمبر بروز منگل اڑھائی بجے دوپہر رسالیوالہ روڈ پر واقع ستارہ کالونی آمنہ پارک میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب کریمۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں