خالی مکان سے 4بچوں کے باپ کی نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)خالی مکان سے چار بچوں کے باپ کی نعش برآمدہو گئی۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ احمد پارک کے ایک خالی مکان میں نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور اس کی شناخت کیلئے کارروائی کاآغاز کیاتو اس کی شناخت چک نمبر363ج ب صوبیدار والاکے 33سالہ افضال ولدسرورکے نام سے ہو ئی جونشہ کا عادی بیان کیاگیاہے اور رکشہ چلاتاتھا جس کے جسم پربظاہر زخم کاکوئی نشان وغیرہ نہ پایا گیاجس کے دو بیٹے اوردو بیٹیاں بیان کی گئی ہیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں