لاہور (شوبز نیوز) لالی ووڈ اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ خاموشی سب سے بڑا جواب ہوتا ہے، یہ اس وقت بولتی ہے جب الفاظ ناکام ہو جائیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امریکا میں مقیم اداکارہ نے اہم اور معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں کسی کا نام نہیں لیا۔ کہا کہ زندگی نے مجھے کئی اسباق دیے، مگر ایک سبق جسے میں نے دل سے سمجھا اور سنجیدگی سے لیا وہ یہ ہے کہ ہر جھگڑا لڑنے کے قابل نہیں ہوتا، ہر بحث آپ کی عزت میں اضافہ نہیں کرتی اور ہر شخص توجہ کے قابل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی سے سیکھیں کہ کب خاموش رہنا ہے اور کب بولنا ہے، کچھ فیصلے وقت پر چھوڑ دیں، اپنی توانائی غلط لوگوں پر ضائع نہ کریں




