خام تیل کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کے بائث برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت77 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74 ڈالر 68 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برینٹ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.37 فیصد کم ہوکر 76.02 ڈالر فی بیرل رہا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 33 سینٹ یا 0.45 فیصد کی کمی سے 73.23 ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے پانچ دن تک مسلسل اضافہ ہوا اور جمعہ کو اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ، جس کی جزوی وجہ چین کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کی بحالی کے لئے مزید مالی محرکات کی توقعات ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کی حد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ گزشتہ ہفتے دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مضبوط ڈالر دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے تیل کو مہنگا بنا دیتا ہے۔ غیر اوپیک ممالک سے بڑھتی ہوئی مانگ اور چین سے کمزور مانگ کے ساتھ، توقع ہے کہ آئندہ سال تیل کی منڈی میں فراہمی کا اچھا توازن رہے گا، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے پر بھی حد لگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں