خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (بیوروچیف) ایران کو معاہدے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دیے گئے48 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں نے ایک بار پھر اوپر کی جانب رخ کر لیا ہے۔ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 11.41 فیصد بڑھ کر 111.54 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7.78 فیصد اضافے کے بعد 109.24 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو بڑھا رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھا دیکھنے میں آ رہا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات اکثر عالمی منڈیوں، خصوصا تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں