خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،20افراد زخمی

شیخوپورہ (نامہ نگار) خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب متعدد گاڑیاں ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد آپس میں ٹکرا گئی، 20افراد زخمی ہوگئے۔ انٹرچینج خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ انٹرچینج سے ایک کلو میٹراسلام آباد کی جانب پیش آیا جس میں کل بیس افراد زخمی ہوئے,چھ افراد کو رورل ہیلتھ سنٹرخانقاہ ڈوگراں اور پانچ افراد کو تشویشنا ک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نو افراد کو فسٹ ایڈ دے کر موقع پر فارغ کردیا گیا،حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں