صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی قصبہ خانقاہ ڈوگر اں میں صفائی ستھرائی کا کام جاری،ستھرا پنجاب کے انچارج خانقاہ ڈوگراں شعیب اسلم نے بتایا کہ شہر میںکوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ہماری ٹیم متحرک ہے۔گندگی کے جو ڈھیر پہلے یہاںپر نظر آتے تھے اب انکا کوئی نام و نشان نہیں ۔دن رات ستھرا پنجاب کی ٹیمیں کوڑا اٹھا رہی ہیں ۔عوام اپنے گھروںکا کوڑا باہر نہ پھینکیں ،کوڑا اپنے گھر میں رکھیں ستھرا پنجاب کی ٹیم آپ کے گھر آئے گی اور کوڑا لے جائیگی۔




