31

خاوند سے جھگڑے پر خاتون نے موت گلے لگا لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جھنگ روڈ پر واقع بابووالا میں خاتون نے خاوند سے جھگڑ کر زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کر لی ۔ جھنگ روڈ پر واقع بابووالا گلی نمبر19کی رہائشی 38سالہ خالدہ بی بی زوجہ عبدالحمید کا کسی بات پر اپنے خاوند سے جھگڑا ہوگیا جس پر خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر سپرٹ پی لی’ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی لیکن خاتون زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔خاتون کی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں