خاوند کے تشدد کا شکار حاملہ خاتون4روز بعد دم توڑ گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی قصبہ مانانوالہ میںٹیلر ماسٹر خاوند کے تشدد کا نشانہ بننے والی 7 ماہ کی حاملہ خاتون 4 روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔تھانہ مانانوالہ نے ٹیلر ماسٹر ذوہیب،اس کے والد ثمر،چچا شبیر اور والدہ عزیزاں بی بی کے خلاف درج ہونے والے تشدد کے مقدمہ کو ترمیم کر کے قتل کیس میںبدل دیا اور مقتولہ کے خاوند ذوہیب کو گرفتار کر لیا ۔جب کہ سیشن کورٹ نے ثمر،شبیر اور عزیزاں بی بی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کو 17 جولائی تک کے لئے منظور کر لیا۔پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کے والد محمد اختر کے حوالے کر دی۔جس کو گزشتہ روز مانانوالہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ذوہیب مرگی کے مرض میں مبتلا ہے جس نے 9 جولائی کو اپنی بیوی پر سوٹوں سے تشدد کیا ۔مقتولہ اقراء بی بی 10 محرم کو اپنے والدین کے گھر مانانوالہ گئی تھی۔مقتولہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ سے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ 4 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں