16

خبریں لگانے پرمسلح افراد کا صحافی پرتشدد

گوجرہ ( نامہ نگار) سوشل میڈیا پر خبریں لگا نے پر ڈنڈو ں سوٹو ں آ ہنی راڈو سے مسلح افراد نے صحافی کو تشدد کانشا نہ بنا ڈا لا ،مقدمہ درج ۔ معلو م ہوا ہے کہ مقا می صحا فی محمد وسیم ملک اپنے سا تھیو ں کے ہمراہ با نسانوا لہ بازار گوجرہ میں موجود تھا کہ را نا اعجاز ، غلا م محمد وغیرہ سا ت افراد ڈنڈو ں سوٹو ں وا ئر لاک وغیرہ آ گئے اور اسکو سر عا م تشدد کا نشا نہ بنا دیا اور قتل کر نے اور سنگین نتائج کی دھمکیا ںدیتے رہے مقا می صحا فی کو شدید زخمی اور بے ہو شی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے زخمی صحافی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ پہنچایا گیا جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے وجہ عنا د یہ ہے مقا می صحا فی نے کچھ خبریں اور انٹر ویو سوشل میڈیا پر شیئر کئے تھے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں