50

ختنے کیلئے غلط انجکشن لگنے سے 1ماہ کا بچہ چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ختنے کیلئے غلط انجکشن لگنے سے ایک ماہ کا بچہ چل بسا، گھر کی بیٹھک میں کلینک کرنیوالا ڈاکٹر گرفتار’ چک نمبر 232 باوے والا کی رہائشی نازیہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ایک ماہ کے بیٹے حسین علی کے ختنے کروانے کیلئے گلی نمبر8 مظفرکالونی میں گھر کی بیٹھک میں کلینک کرنیوالے ڈاکٹر عبدالغفار کے پاس لیکر گئی جس نے ختنے کرنے سے پہلے میرے بیٹے کو غلط انجکشن لگایا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی جسے میرا شوہر شاہنواز چلڈرن ہسپتال لیکر گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی موت واقع ہو چکی ہے، SHO سمن آباد نے ڈاکٹر عبدالغفار کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں