32

خدا پر یقین اور بھروسہ ہے جس سے طاقت اور سکون ملتا ہے،جیکلین فرنانڈیز

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنے متعلق پھیلائی گئیں منفی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جیکلین فرنانڈیز نے اپنے خلاف پروپیگنڈے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ اس کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مثبت اور منفی چیزیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں لیکن جس چیز نے میری سب سے زیادہ مدد کی وہ اس مستقل خواہش کو ترک کرنا ہے کہ زندگی میں پیار کی ضرورت رہتی ہے اور یہ سمجھنا کہ یہ ایک وہم ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہی وہ باتیں ہیں جو مجھے آزاد اور پْرسکون رکھتی ہیں۔جیکولین فرنانڈیز نے مزید کہا کہ میرا خدا پر مضبوط یقین اور بھروسہ ہے جس سے مجھے طاقت اور سکون ملتا ہے، اسی وجہ سے مجھے حقیقی لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے اور میں اپنے خاندان اور اچھے لوگوں کو قریب رکھتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں