خدا کا کلام ضرورت مندوں کی مدد کرنیکی ترغیب دیتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد میں بشپ ڈاکٹر اندر یا س رحمت کی چھ سالہ اسقفی سالگرہ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی ۔وکر جنرل فیصل آباد ڈایوسیس ریورنڈ فادر عابد تنویر اور ڈایوسیس کے تمام کاہنوں نے پاک ماس میں معاونت کی۔پاک ماس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے کلام مقدس کی روشنی میں اپنے پیغام میں فرمایا کہ خدا کا کلام ہمیں پاکیزہ زندگی گزارنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہمیں محسوس کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔اپنے ایمان کو اپنے اعمال سے ظاہر کریں اور کلام مقدس پر عمل کریں۔ پاک ماس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں کہ خداوند تعالی ان کو مزید ہمت، طاقت، فہم و فراست عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے گلے کی بہتر سے بہتر طریقے سے نگہبانی کر سکیں۔ پاک ماس کے بعد بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی چھٹی سالگرہ کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکرڈ ہارٹ گرلز ہائی سکول فیصل آباد اور لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کے بچوں نے والہانہ انداز میں استقبال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں