خدمت انسانیت کیلئے ہر فرد کو آگے آنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاسبان گروپ کے چیئرمین میجر شاہنواز حسن نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آگے آنا چاہئے وہ فیصل آباد میں برائٹ ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم عوامی فلاح و بہبود اور خدمت انسانیت کے اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی چیئرمین خدام الحرمین حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ برائٹ ہوپ فائونڈیشن کی طرف سے فیصل آباد میں بی ایچ ایف ہسپتال کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے ہسپتال کی تعمیر کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ معروف معالج ڈاکٹر نعیم احمد’ صدر ہوپ فائونڈیشن چوہدری ریاض احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برائٹ ہوپ فائونڈیشن فیصل آباد اور گرد نواح کے غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کر رہی ہے اب اس کام کو مزید موثر بنانے کے لئے بی ایچ ایف ہسپتال کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ دیگر مہمانوں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور فیصل آباد کے شہریوں کے لیے برائٹ ہوپ فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں