23

خدمت خلق مقدس جذبے کیساتھ عظیم عبادت بھی ہے،احمد حسن رانجھا

راولپنڈی(سپورٹس نیوز)خدمت خلق مقدس جذبے کیساتھ عظیم عبادت بھی ہے، نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کا بنیادی اقدام ہے،یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی7 برس سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ، خصوصاً بچیوں کو محفوظ اور باعزت طریقے سے کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و چیئرمین یس احمد حسن رانجھا نے یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر زاہداعوان، نائب صدر سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید قریشی و دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں