خدمت مرکز آنیوالا اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے خدمت مرکز آنے والا اشتہاری ملزم پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق انچارج خدمت مرکز اے ایس آئی سید منیب گیلانی نے بتایا کہ ملزم اختر خدمت مرکز کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آیا تو مشکوک ہونے پر اس کا ریکارڈ چیک کیا تو وہ تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں چوری کے مقدمہ 1397/21 کا اشتہاری نکلا، جس پر مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں