خدمت مرکز آنیوالا طالبہ کے اغوا کا ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹرانسجینڈر بن کر کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے خدمت مرکز آنے والا طالبہ کے اغواء کا ملزم پکڑا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 203 رب مانانوالہ کے غلام محی الدین نے چار سال قبل 20ستمبر 2021ء کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 420 گ ب میں نویں جماعت کی طالبہ راشدہ بی بی کو سکول جاتے ہوئے اغواء کیا تھا اور وہ مقدمہ نمبری 867/21 بجرم 365/363 میں اشتہاری تھا۔ گزشتہ روز خود کو ٹرانسجینڈر ظاہر کر کے خدمت مرکز کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آیا اور اپنا تعارف ٹرانسجینڈر کرواتے ہوئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کیا تو خدمت مرکز کی انچارج انسپکٹر گلناز نے ریکارڈ چیک کیا تو وہ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کا اشتہاری نکلا جس پر ملزم غلام محی الدین ولد منظور احمد کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں