خدمت مرکز میں عوام کو تمام سہولیات کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،SPبختیار احمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس پی سب ڈویژن جڑانوالہ بختیار احمد کا وکلا کے ہمراہ خدمت مرکز کا دورہ فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سب ڈویژن کے ایس پی بختیار احمد نے وکلا کے وفد کے ہمراہ خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے صدر عارف خان،جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ اور نو منتخب وکلا عہدیداران سکیورٹی افیسر حاجی رانا انصر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران وکلا نے خدمت مرکز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایس پی بختیار احمد نے مرکز میں جاری انتظامی و سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خدمت مرکز میں عوام کو بروقت،شفاف اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے پولیس کی جانب سے موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کا قیام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے کیلئے اہم سنگِ میل ہے،جہاں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وکلا برادری نے بھی خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات کو سراہتے ہوئے پولیس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں