گوجرہ ( نامہ نگار) خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کانشا نہ بنا ڈا لا ۔ چک نمبر 354 ج ب کی زاہدہ ناز نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس نے اپنے شوہر عثما ن سے گھر کیلئے خرچہ ما نگا تو وہ مشتعل ہوگیا جس نے اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈالاجس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی شور مچانے پر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔



