خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ننکانہ صاحب کے علاقے بوڑہ گاں میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ ہانیہ اور 13سالہ ہادی شامل ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 50سالہ یاسین، 45سالہ تسلیم بی بی، 19سالہ زین اور 17 سالہ میشال شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں