خستہ حال مکان کی چھت گر گئی’ 7افرادشدید زخمی

لاہور(بیوروچیف)شفیق آباد میں گائوشالا قبرستان کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔ ریسکیوحکام کے مطابق ملبے تلے دبے زخمی7 افرادکونکال لیا گیا، 3زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 4 کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیوحکام کہنا ہے کہ شفیق آباد میں گائوشالا قبرستان کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔ زخمیوں میں27سالہ آصف،28سالہ قربان ،32سالہ اللہ دتہ، 47سالہ پرویز ،26سالہ امجد،41سالہ فیض شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں