فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید بارش کے باعث نواحی گائوں 380 گ ب میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 13 سالہ لڑکی شہزادی جاں بحق جبکہ 70 سالہ خاتون آلان بی بی بری طرح زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 عملہ نے زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
39