خشک سالی،نہروں کی بندش،گندم کی فی ایکٹر پیدوار کم ہونیکا خدشہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے وطن عزیز کے زرعی علاقے شدید متاثر،خشک سالی اور نہروں کی بندش نے رہی سہی کسر بھی نکال کر رکھ دی،گندم کی فی ایکٹر پیدوار میں کمی کا خدشہ،تفصیل کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک میں شامل ہے اور درجہ حراست میں ہونیوالے اضافے نے ہر خاص و عام کو شدید پریشان کردیا ہے موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جس سے زمینداروں اور کاشتکاروں کیلئے مسائل پیدا ہوئے جن کے حل پر فوری توجہ دینی چاہیے تھی مگر ایسا نہ ہوسکا اور نہروں کی بندش نے کسانوں اور کاشتکاروں کی مشکلات کو بڑھا دی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات،خشک سالی اورنہروں کی بندش کے گندم کی فصل پر بھی گہرے اثرات پڑے ہیں اور فی ایکٹر پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے،اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسانوں اور کاشتکاروں کو ریلیف کی فراہمی پر مکمل توجہ دینی چاہیے،ملک میں سبز انقلاب کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقداما ت اٹھائے،طاہر رزاق گجر چیئرمین پاکستان کسان کونسل نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی فصل پر برے اثرات کے خطرات کو ختم کرنے پر مکمل توجہ دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں