28

خصوصی بچے ہماری بھرپورتوجہ کے مستحق ہیں

فیصل آباد(پ ر) پاکستان جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر ریاض محی الدین اعوان نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہماری بھر پورتوجہ کے مسحق ہیں ۔ بچوں کو معاشرے کاکارآمد شہری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے ان بچوں کے ساتھ ہمیں وقت گزارنا چاہئے اپنے اخبار ی بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ کمشنر نے عمارت سمیت ٹرانسپورٹ اور دیگر درکار وسائل کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی ہے بچوں کے پک اینڈ ڈرافٹ کیلئے بچوں کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اس حوالے سے فیصل آباد کی ڈویژ نل کمشنر سے مشاورت کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ بچے بھی اپنی بہتر زندگی کزار سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں