153

خضدار کرکٹ چمپئن لیگ کے نام سے شاندار سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

خضدار (سپورٹس نیوز) خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ کے نام سے شاندار اسپورٹس ایونٹ خضدار میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جو کہ 9 دن تک جاری رہیگا۔ جس کا پروقار افتتاحی تقریب 3 مئی کو جناح اسٹیڈیم خضدار میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن لیگ کمشنر قلات ڈویڑن کے زیر انتظام اور ہیڈکوارٹر 33 ڈویڑن، قلات سکاؤٹس کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینا نوجوانوں کے اعتماد کو بڑھانا ہے اور شائقین کو دلچسپ میچز دکھانے کا مواقع فراہم کرنا ہے۔ خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ 3 مئی سے 12 مئی 2024 تک جاری رہے گی جس میں کل 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ T10 لیگ ہے جس میں جیتنے والی ٹیم کے لیئے انعام 2 لاکھ اور رنر اپ کے لیئے 1 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں کہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 125 سی سی موٹر سائیکل بطور انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں