خضرآباد کی بوسیدہ سیوریج لائنیں تبدیل کی جائیں

فیصل آباد (سٹاف ر پو رٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ماسٹر جمیل نے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور سدا بہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل سے کہا ہے کہ این اے 102 کی سی سی 81 کے علاقے خضرآباد کے رہائشیو ں کو سیوریج کے گندے پانی سے نجات دلائی جائے’ عرصہ دراز سے ڈالی گئی بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جائے اور نئی سیوریج لائنیں ڈالی جائیں’ خضرآباد میں گندے پانی نے تباہی نے تباہی مچائی ہوئی ہے’ علاقہ مکینوں کا گھروں سے نکال محال ہو گیا ہے’ نمازی باجماعت نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں’ سیوریج کے گندے پانی سے رہائشی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں اور بچے گلی میں کھیلنے کیلئے ترس گئے ہیں’ سیوریج کی لائنیں بیٹھ چکی ہیں اور سیوریج کا گندا پانی گھروں کے واش روموں کے ذریعے کمروں تک پہنچ چکا ہے’ انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کے گھروں کی بنیادوں میں گندا پانی داخل ہونے لگا ہے’ خدشہ ہے کہ یہ دیواریں بوس نہ ہو جائیں اور کوئی بڑا جانی نقصان نہ ہو جائے’ علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واسا عامر عزیز سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنی ٹیموں کو سی سی 81 کے علاقے خضرآباد میں بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیں اور علاقہ مکینوں کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں