خطرناک اشتہاری گرفتار

ماموںکانجن (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن عمران بسرا کے احکامات پر ایس آئی بابر جمیل نے پانچ سال سے مفرور خطرناک اشتہاری ملزم ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جہلم سے گرفتار کر لیا ملزم امتیاز ولد ممتاز، ڈکیتی راہ زنی کے 26مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں