54

خطرناک ڈاکو پکڑنے والا پولیس افسر گھر کی دہلیز پر قتل

کراچی (بیوروچیف) شہر قائد کے علاقے ملیر بن قاسم میں چند روز قبل خطرناک ڈاکوں کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد خان ابڑو کے نام سے ہوئی جو اسٹیل ٹان تھانے میں بطور اے ایس آئی تعینات تھا اور اسے گھر کے باہر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سادہ کپڑوں میں تھا۔جائے وقوعہ سے پانچ خول ملے جبکہ اے ایس آئی کو 3 گولیاں لگیں جس میں سے 2 سینے اور ایک سر میں ماری گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ماضی میں بھی شہید پولیس اہلکار پرفائرنگ کی گئی تھی جبکہ شہید اہلکار نے خطرناک ڈاکوں کو پکڑا اور اس کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹان میں مقدمہ درج تھا۔لواحقین کا کہنا ہے شہید اے ایس آئی عدالت سے ضمانت لینے کے بعد اپنے بھائی جاویڈ ابڑو کے ساتھ گھر کی طرف آیا تو نامعلوم افراد نے گاڑی سے اترتے ہی فائرنگ کردی۔ محمد خان ابڑو نے سوگواران میں 4 بچے اور بیوہ چھوڑی ہے جبکہ ان کا بڑا بیٹا قانون نافذکرنے والیادارے کا اہلکار ہے،جس کی تعیناتی اس وقت گلگت میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں