خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) خطے میں ایک بار پھر پاکستان کی اہمیت بڑھ سکتی ہے صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو واضح الفاظ میں باور کرا دیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کا سات ارب ڈالر کا اسلحہ یا رقم امریکہ کو دیں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں افعانستان میں طویل جنگ بند کرنے کے بعد پاکستان کا کردار بے حد اہم ہوا تھا اور اب بھی تقریباً وہی پوزیشن بننے والی ہے اس کے علاوہ پاکستان 4000 افغانی گزشتہ 4سال سے مقیم ہیں یہ وہ افعانی ہیں جو امریکیوں کی افغانستان میں مختلف خدمات پر معمور تھے انہیں امریکہ جانا تھا انہیں وظیفہ دیا جاتا ہے وہ وظیفہ بند کیا جا رہا ہے ان کو امریکہ اب نہیں لے گا یہ یا پاکستان میں رہیں گے کیونکہ طالبان انہیں قبول نہیں کرینگے، اس وجہ سے پاکستان کیلئے ”ہتھ ہولا” پالیسی بنائے جانے کا امکان ہے البتہ دو ہفتوں میں ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کیلئے نئی پالیسی یا گائیڈ لائن بننے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں