خلائی شعبے میں پاکستان کی ترقی انتہائی مفید قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلائی شعبے میں ترقی کی ہے۔ تحقیق پر مبنی ترقی وقت کا تقاضا بھی ہے، اڑان پاکستان منصوبہ معیشت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ نیشنل سپیس سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان نے خلائی شعبے میں ترقی کی ہے۔ تحقیق پر مبنی ترقی وقت کا تقاضا بھی ہے ۔ انہوں نے اڑان پاکستان منصوبہ کو معیشت کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوے کہا ہمیں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔ پا ئیدار ترقی کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے تحت ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے قومی ترقی کے ایجنڈے کو پہلی ترجیح بنانا ہے۔ ہم نے نوجوانوں کے ذہنوں کو کھولنا ہے اور انکے لئے کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا نفرتوں اور انتشار کہ رجحانات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں