خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا منصوبہ

راولپنڈی (بیوروچیف) سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اسپیس 4 کلائمٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منصوبے کا مقصد اسپیس ٹیکنالوجیز کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا اور اقدامات کرنا ہے، اِس کے تحت جیو اے آئی کے ذریعے عالمی سطح کا مشاہداتی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں مشاہداتی مرکز میں مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ،سیٹلائٹ ڈیٹا،جغرافیائی تجزیات کی سہولت موجود ہے۔بیان کے مطابق اسپیس 4کلائمٹ انیشیٹو پالیسی ساز،محققین بہتر انداز میں مشاہدات کر سکتے ہیں، یہ پلیٹ فارم ماحولیاتی آلودگی، گرین ہائوس گیسز، جنگلات کی نگرانی کرتا ہے، یہاں گلیشیئرز، ساحلی تبدیلیوں، دریائوں کے نظام اور زمین کے استعمال کی نگرانی ہوتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جیو اے آئی پلیٹ فارم پالیسی سازوں کوٹھوس شواہدپرمبنی ڈیٹافراہم کرے گا، منصوبے کے تحت خلائی ٹیکنالوجی سے عوامی تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں