خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے اب ناقابل برداشت ہو گئے ہیں’ نادیہ خان

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر پہلے اچھے ڈرامے لکھتے تھے لیکن اب ان کے ڈرامے ناقابلِ برداشت ہو گئے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ و میزبان نے نجی ٹی وی کے پروگرام رمضان میں ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر26 لاکھ فالوورز اور یوٹیوب پر10لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والی اداکارہ کو دورانِ پروگرام ایک سیگمنٹ میں دیگر معروف شخصیات کو مفت مشورہ دینے کا کہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں