51

خلیل الرحمن کو دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے،ریشم

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جب وائرل ہونا ہوتا ہے تو وہ انٹرویوز میں بیٹھ کر اداکاروں کے خلاف بیان دینا شروع کردیتے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ریشم سے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس مصنف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ اب انہیں دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمن کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، میں نے ان کے حالیہ انٹرویوز دیکھے ہیں جن میں ان کی صحت خراب نظر آرہی تھی، اب ان کے چہرے پر بھی پہلے جیسی رونق نہیں رہی۔اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر بالکل بدل گئے ہیں، وہ پہلے ایک خوبصورت آدمی تھے، ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ اندرونی خوبصورتی آپ کی ظاہری شکل کو بڑھا دیتی ہے لیکن اگر آپ لوگوں پر تنقید کریں گے تو بدصورت ہی نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں