خواتین برداشت کرنا سیکھ جائیں تو انکی زندگی آسان بن جائے

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار نعمان مسعود نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ آدمیوں کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں، وہ زیادہ ملٹی ٹاسکنگ نہیں ہوتے لیکن اگر خواتین مزید برداشت کا دامن تھامیں تو چیزیں مزید بہتر ہو سکتی ہیں۔نعمان مسعود نے حال ہی میں میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیسٹ فرینڈ سمرین سے ہی شادی کی، دونوں کے درمیان کئی سال تک دوستی تھی جو بعد میں رشتے میں تبدیل ہوئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جوانی میں انہیں بہت غصہ آتا تھا، انہوں نے پہلے ہی اہلیہ کو بتا دیا تھا کہ غصے کے وقت 15 منٹ تک انہیں برداشت کیا جائے، جس کے بعد وہ ٹھیک ہوجائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔نعمان مسعود کے مطابق کئی سال تک ان کی اہلیہ نے ان کا غصہ برداشت کیا لیکن اب معاملات الٹے ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں