27

خواتین بیوروکریٹس کے تعاون سے ”فیصل آباد کی بیٹیاں ” تربیتی منصوبہ کی تجویز پیش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ ا نڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ہونہار طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے خواتین بیورو کریٹس کے تعاون سے ”فیصل آباد کی بیٹیاں” کے نام سے تربیتی منصوبہ شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وہ اسسٹنٹ کمشنر محترمہ رابعہ الطاف اور تعلیمی بورڈ میں ٹاپ کرنے پر فیصل آباد کی پہلی اعزازی ڈپٹی کمشنر مروا بسرا کے دورہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دوران ایک خیر مقدمی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے ماتحت تمام افسروں کا باس ہوتا ہے اور اس حوالے سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو اس شہر کی دیگر ہونہار طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انہیں راہنمائی اور سازگار ماحول مہیا کرنا چاہیے جبکہ فیصل آباد چیمبر اس سلسلہ میں ”Daughters of Faisalabad” کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کو تیار ہے جہاں خواتین بیورو کریٹس ایسی طالبات کیGrooming کر سکیں جو حالات اور تربیت نہ ملے کی وجہ سے قومی سطح پر اپنا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں