لاہور (بیوروچیف) دختر رسول ۖمخدومہ کونین سیدہ خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا کے یو م ولادت باسعادت کے موقع پر ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ھاشمی کی جانب سے نیازو دستر خوان کا اہتمام کیا گیا، سیکرٹری (پی ایم ای آئی ایف) سید فراز عباس ،کنٹرولر آف اکائونٹس چوہدری عدیل احمد ،شاہد بشیر، علی اصغر، ذیشان گورسی، عاصم عباس شمسی، یونس سالک، محمد راشد ،انوار محی الدینسمیت دیگر کی شرکت، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہناتھاکہ بی بی فاطمہ کی شان عظمت وفضیلت لفظوں میں بیان نہیںہوسکتی۔اللہ تعالی نے دختررسول ۖکو وہ مقام و رتبہ عطاکیاجو کسی اور کو نہیں ملا۔آج کی عورت کو کردار و افکار فاطمہ اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔عامرحسین ھاشمی کا کہنا تھاکہ پاک بی بی کی شان میں قرآنی آیات موجود ہیں۔جو دختر رسولۖ,زوجہ علی, والدہ حسن و حسین ہو اس کا مقام عظمت کیاہو گا۔ملکی ترقی و قومی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
