58

خواتین عمرہ زائرین کا لباس کیسا ہو ؟نئی ہدایات جاری

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے حکام نے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے لیے ضوابط جاری کردئیے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والی خواتین کے لباس سے متعلق 3 ضوابط جاری کردئیے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیے اور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے ۔ وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں