گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں خواتین کوتشددکا نشانہ بنانے والے مقدمہ کی زد میں آگئے۔ چک نمبر178گ ب کے محمد یٰسین نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ علی وغیرہ پانچ افرادنے ان کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کیاہے ۔جنہیں ہسپتال میںطبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔پولیس نے مقدمہ اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
