خواتین پر تشدد کرنے والے مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)مختلف واقعات میںدو خواتین کوتشددکا نشانہ بنانے والے افرادکے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ گلشن بشیر کالونی کی نسیم بی بی کوتسیم وغیرہ نے راستہ روکتے ہو ئے تھپڑوں مکو ں وغیرہ سے تشددکا نشانہ بنایااور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے ۔شورواویلہ پر بعض افرادموقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان بخشی کروائی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ علاوہ ازیںچک نمبر340ج ب کی صفیہ پروین کے گھرمیں چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہو ئے عابد علی وغیرہ دوافرادداخل ہو ئے اور اس کی بیٹی کو تشددکا نشانہ بناکر مضروب کر دیاملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال کسی گرفتاری کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں