خواتین پر تشدد ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج میں وویمن ہراسمنٹ کی آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل نے سیمینار میں خواتین پر تشدد اور ہراسگی کی روک تھام اور دیگر مسائل کے حوالے سے قانونی معاونت و رہنمائی کے موضوعات پر بریفنگ دی ۔ فیصل آباد پولیس خواتین پر ظلم وتشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ کے لیے دی جانے والی سروسز کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور صنفی جرائم کا خاتمہ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ فیصل آباد پولیس خواتین سے متعلقہ ہر جرم پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کاروائی پر کاربند ہیں۔خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے جس پر فوری طور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔خواتین،بچوں اور عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں