خواتین پر سب سے زیادہ تشدد گھر کے اندر ہوتا ہے

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ اپنے گھروں میں ہوتی ہیں، کیونکہ وہ ایسے نظام کا حصہ ہیں جہاں مرد کو ہر عمل کی اجازت حاصل ہوتی ہے، اسی لیے خواتین پر سب سے زیادہ تشدد گھر کے اندر ہی ہوتا ہے۔ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ والدین بننے کے لیے ذہنی اور جذباتی مضبوطی نہایت ضروری ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں بیشتر جوڑے اس حوالے سے تیار نہیں ہوتے۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پرورش کا نظام آمرانہ ہے اور والدین خود جدوجہد میں مصروف ہوتے ہیں، ایسے میں وہ بچوں کو پیدا کرکے ان کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔ان کے مطابق مقصد یہ نہیں کہ والدین پرفیکٹ بننے کے بعد ہی بچے پیدا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں