خواتین کو اغوا کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)مختلف واقعات میں تین خوا تین کو اغوا کرلیا گیا۔ چک نمبر 371 ج ب کے محمد اکرم نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بیٹی 20سا لہ منزہ اکرم کو چک نمبر 179 گ ب کے شازل، شاہد اور صا ئمہ بی بی نے زبردستی اغوا کرلیا ہے، علا وہ ازیں چک نمبر 304 ج ب کے ریحا ن مسیح نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیا ر کیا ہے کہ اسکی بھا بھی شہزاد زوجہ شا ن گھر پر موجود تھی کہ گاؤ ں مذکور کا مبشر اپنے ایک سا تھی کے ہمرا ہ آ گیا اور اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے ہیں جبکہ چک نمبر 181 گ ب کے شمعون مسیح نے مقدمہ درج کروا یا ہے کہ اسکی 13 سا لہ بھا نجی گھر پر موجو د تھی کہ زین مسیح، جیمس مسیح وغیرہ پا نچ افراد آ گئے اور اسکو ورغلا کر اغوا کرکے فرار ہو گئے تھا نہ سٹی اور تھا نہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں