4

خواتین کو تحفظ فراہم کرنے پر شہربانو کا احترام کیا’ جگن کاظم

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ عورتوں پر ہاتھ اٹھانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے پر اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ لیا۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنی پہلی شادی میں بہت مار کھاچکی ہوں اور چونکہ اے ایس پی نے ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا لہذا میں شہربانو نقوی کی شکر گزار ہوں اور اسی لیے میں نے اے ایس پی شہر بانو کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔انہوں نے کہا میرا شہربانو نقوی سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے شوہر فیصل نقوی سے کوئی تعلق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں