خواتین کو مثبت سوچ اور خود اعتمادی کیساتھ چلنا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام ( ڈبلیو ای ایم پی) کے پہلے سیشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹرنور آمنہ ملک مینجینگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی اف ہائر ایجوکیشن ( این اے ایچ ای ) اسلام آباد اور ممبر پارلیمانی اسمبلی سعدیہ تیمور فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر پنجاب ، پارلیمنٹری سیکرٹری فار ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپاٹمنٹ تھیں۔ ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کے پہلے سیشن میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ستر اساتذہ نیچودہ مینٹور سے تربیت حاصل کی ۔ ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے خواتین کو تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کے موثر حل کی ضرورت پر زور دیا ۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹ ریچ پروگرام کے تحت خواتین اساتذہ اور طالبات کو نہ صرف تربیت دی بلکہ انہیں یہ شعور بھی دیا کہ وہ اپنے مسائل بلاجھجک بیان کریں تاکہ ان کا مثر حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک خواتین اپنی آواز بلند نہیں کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں