خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں

کراچی(بیورو چیف)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی ماں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے اور خواتین کی شمولیت کے بغیر کسی بھی معاشرتی یا معاشی ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تعلیم، صحت اور روزگار میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی خواتین نے جمہوریت اور قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی قیادت اور جدوجہد کی روشن مثالیں ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خودمختار اور باہمت خواتین مضبوط معاشرے کی ضمانت ہیں اور معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی پہلی پنک بس سروس خواتین کے لیے سندھ میں کامیابی سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں